چار سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کرنے والی خاتون گرفتار

بنوں نیوز(عمران علی)21روز قبل لاپتہ ہونے والے تین سالہ بچے حسنین ولد ذیشان کو مبینہ ملزمہ نے قتل کرکے لاش نالے میں دفنادی لاش ملنے پر مقتول بچے کے والد نے گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون پر مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع بازیدہ کوکل خیل سورانی میں 21روز قبل تین سالہ بچہ حسنین ولد ذیشان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا جسکے والدنے 19دسمبر2018کو تھانہ بسیہ خیل مین گمشدگی رپورٹ روزنامچے میں درج کرائی تاہم 27دسمبر کو مبینہ طور پر بلقیس نامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کہا کہ اس خاتون کے ساتھ ہماری مارپیٹائی کا تنازعہ ہے جسکے بعد بچے کی قتل شدہ لاش بحد آباد خیل سورانی میں پانی کے نالے سے ملی جسے کچھ روز قبل قتل کرکے مٹی میں دفنایا گیا تھا اور خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔