چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی کی مسجد حافظ جی آمد اور خصوصی دعا

بنوں نیوز(عمران علی)اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے چیئرمین ،جمیعت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر وسینیٹر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کے گھر اور عبادت خانے ہیں مساجد کے ساتھ تعاون کرنے والے خوش قسمت ہوتے ہیں بنوں کے اسلام پسند عوام نے ہمیشہ مساجد اور دینی مدارس کے ساتھ جانی ومالی تعاون کیا ہے یہ بنوں کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ 28کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے مسجد حافظ جی کی جدید طرز تعمیر زور وشور سے جاری ہے بنوں کے عوام مسجد حافظ جی کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنت میں اپنے لئے گھر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ڈھائی سو سالہ تاریخی مسجد حافظ جی کی جدید طرز تعمیر اور توسیعی منصوبے کے جاری کامم کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر مہتمم مسجد حافظ جی حاجی محمد آیاز خان،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،پیزو کے مہتمم مفتی عبدالغنی شاہ،جے یو آئی کے صوبائی سالار عبدالوحید،عالمی مجتلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ،جے یو آئی سعودی عرب کے رہنما قاری الیاس،حافض منہاج الدین،مولانا نسیم علی شاہ ودیگر علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے مسجد کے مختلف شعبوں معائنہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیں جبکہ مہتمم حاجی محمد آیاز خان نے انہیں جاری تعمیراتی کام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چار منزلہ تعمیراتی کام کے پہلے مرحلے میں تہہ خانے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام بھی عوام کے چندوں سے جاری ہے جس پر ساڑھے اٹھائیس کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں