چیئرمین بورڈ آف گورنر پروفیسر ڈاکٹر فرید انور نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا آپریشن تھیٹر میں آوزار کی حالت زار پر برہمی کا اظہار جبکہ آرتھوپیڈک کی قیمتی نئی مشینری کئی سال سے یونہی پڑی رہنے پر تعجب کا اظہار کی

ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے نئے چیئرمین بورڈ آف گورنر پروفیسر ڈاکٹر فرید انور نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا آپریشن تھیٹر میں آوزار کی حالت زار پر برہمی کا اظہار جبکہ آرتھوپیڈک کی قیمتی نئی مشینری کئی سال سے یونہی پڑی رہنے پر تعجب کا اظہار کیا ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس دوران انہوں نے مریضوں اور مریضوں کے ہمراہ آنے والے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل معلوم کئے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کے اندر مریضوں کو تمام طبی سہولیات مہیا کریں انہوں نے ہسپتال میں صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدیات کی اس موقع پر ڈائریکٹر ہاسپیٹل ڈاکٹر قاضی فیاض الدین، ڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر ریٹائرڈ عبدالرشید خٹک بھی موجود تھے بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فرید انور نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی بطور ڈاکٹر بنوں کے ہسپتالوں میں خدمات انجام دے چکا ہوں لیکن ہسپتالوں کی حالت بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیخ ہے اور اس مقصد کیلئے میڈیکل سپیشلسٹ،سرجن ڈاکٹر اور نیورورجن سمیت اہم سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے جلد ہی اخبارات میں اشتہار دیں گیا ور آنے والے ڈاکٹرز کوپشاور کے مقابلے میں قابل ڈاکٹرز کو زیادہ تنخواہ اور سہولیات دیں گے تاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو جائے تینوں ہسپتالوں میں اپنے ڈائریکٹر ہاسپیٹل تعینات کریں گے اور عوامی شکایات پر ڈیوٹی کے وقت غیر حاضر ڈاکٹروں سے جواب طلبی کریں گے اور کوشش کریں گے کہ بورڈ پر ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگائیں اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کے اوقات میں دستیابی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بنوں میں چونکہ قتل وغارت کی وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں اور لڑائی جھگڑوں اور حادثات میں خواتین بھی جاں بحق اور زخمی ہوجاتی ہیں لہذا ہم کوشش کریں گے کہ خواتین کی پوسٹ مارٹم کیلئے لیڈی ڈاکٹر تلاش کریں انہوں نے کہا کہ باؤلے کتے کے کاٹے کی ویکسین کے جی اینا ور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں میں موجوود ہے اور تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی اور بروقت علاج کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے اور بنوں کے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور مثالی خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیخ ہے۔ جبکہ صفائی اور سہولیات فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائیگی