چیئرمین ڈبلیو ایس ایس بی توقیر حسین نے شکایت پر فوری میلاد پارک سڑک پائپ مرمت کیلئے عملہ بھیج دیا

بنوں نیوز(عمران علی)چیئرمین ڈبلیو ایس ایس بی توقیر حسین نے تاجروں کے مطالبے پر میلاد ارک بنوں کے سامنے ٹوٹے پائپ کی مرمت کیلئے فوری طور پر عملہ بھیج دیا اور عوام کو مشکلات سے نجات دلایا میلاد پارک بنوں کے ساتھ واقع مصروف ترین تجارتی علاقے میں زیر زمین پائپ ٹوٹنے سے پانی سڑک پر جمع ہورہا تھا جس سے عوام اور تاجروں کے علاوہ سکول جانے والے طلباء وطالبات کوشدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر اور تحصیل میریان میئر شپ کیلئے جے یو آئی کے امیدوار حاجی ملک حمید خان دردڑیز نے چیئرمین ڈبلیو ایس ایس بی توقیر حسین سے رابطہ کیا جنہوں نے فوری طور پر عملہ بھیج کر پائپ مرمت کی اور عوام کا مسئلہ حل کیا جس پر حاجی ملک حمید خان نے چیئرمین اور ڈبلی ایس ایس بی عملے کا شکریہ ادا کیا دریں اثناء بارشوں کے رکنے کے بعد چیئرمین ڈبلیو ایس ایس بی توقیر حسین کی خصوصی ہدایت پر عملے نے بنوں سٹی کی سڑکوں کو پائپوں کے ذریعے پانی سے دھوکر صاف کیا جس پر تاجروں نے ڈبلیو ایس ایس بی کی کارکردگی کا سراہا اور چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔