چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ اور ،صدیق ایڈوکیٹ ودیگر کی کوششوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل ،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)جرگہ کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور دو فریقین کے مابین پانچ سالہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کا رازی نامہ ہوگیا چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ ،صدیق خان ایڈوکیٹ اور دیگر مشران کی کوششوں سے رمبیل ،گل کرم فریق آف شریف آباد اور نقیب اللہ خان کوٹ عادل فریق کے مابین قتل کی پانچ سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی رازی نامہ کی تقریب نعمت منڈی جمعہ بازار میں منعقد کی گئی جہاں مقتول فریق رمبیل کے ہاں نقیب اللہ خان فریق نے ننوتے جرگہ کیا اور مقتول فریق کو50لاکھ روپے نقد اور دنبے پیش کئے جسے جرگہ کی حاطر رمبیل فریق نے معاف کرتے ہوئے دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیا اور دونوں فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ،سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صدیق خان ودیگر مشران نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے مقبول عمل غلطی پر معافی مانگنا اور اس سے بھی زیادہ پسندیدہ عمل معاف کرنا ہے آج ان فریقین کے مابین دشمنی ختم کرنے سے شیطان کو شکست ہوئی ہے اور شیطان کی کمر ٹوٹ گئی ہے جبکہ عرش والے کی نظریں اس بابرکت محفل پر لگی ہوئی ہیں اور اس محفل میں جو بھی اس وقت شریک ہے ہ میں یقین ہے کہ وہ جو بھی دعا مانگے گا قبول ہوگی،واضح رہے کہ پانچ سال قبل نقیب اللہ خان فریق کی جانب سے رمبیل اور گل کرم فریق کے مجاہد خان کو قتل کیا گیا تھا ۔