ڈاکٹروں کی ٹیمیں مندیو بنوں پہنچ گئیں،مندیو میں آج 74سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

ڈاکٹروں کی ٹیم سید نواز کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے پاس انکوائری کیلئے پہنچی ہوئی ہے۔ اے سی شوکت اور پولیس نے علاقہ مندیو کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کو سیل کردیا ہے جن افراد کے ساتھ سید نواز پچھلے دنوں ملا تھا انکی مکمل تفصیلات لی جارہی ہے ان تمام افراد کو الگ تلگ کردیا جائیگا۔ تھوڑی دیر تک فائنل رپورٹ شئیر کی جائیگی۔
عوام سے التماس ہے کہ جنکا سیدن نواز کے ساتھ ملنا جلنا ہوا تھا وہ اپنے آپ کو گھر میں اکیلا الگ تلگ کرلے اور کرونا وائرس کیلئے مختلف کنٹرول روم پر 620395 پر رابطہ کریں عوام سے گزارش ہے کہ گھروں میں رہیں تاکہ ہم سب ملکر کرونا کو شکست دے سکیں۔