ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے 30دنوں کیلئے دفعہ 144نافذ کردیا

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے 30دنوں کیلئے دفعہ 144نافذ کردیا ۔ دفعہ 144متعدد سیکورٹی الرٹ/خدشات کے پیش نظر درج ذیل اقدامات پر لگایا گیا ہے۔
1۔ گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر ۔
2۔ بغیر رجسٹریشن /دستاویزات کے گاڑی چلانے پر ۔
3۔ آتش زدہ مواد رکھنا یا ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے پر۔
4۔ پولیس سے سیکورٹی کلئیرنس اور ضلعی انتظامیہ سے این او سی کے بغیر جلسے جلوس / عوامی اجتماع منعقد کرنے پر۔
5۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فاائرنگ پر۔
خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف زیر دفعہ 188 PPC کاروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں