ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ککی کھلی کچہری میں بعض مسائل موقع پر حل کئے

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واپڈا سے متعلق شکایات ودیگر مسائل کے سلسلے میں تحصیل ککی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جسمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران خان، واپڈا پیسکو حکام سمیت مختلف محکموں کے آفسران ،بلدیاتی نمائندوں سمیت مشران علاقہ نے شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ واپڈا کے ناجائز بجلی جرمانوں،فرضی ریڈنگ اور بجلی مسائل کے حل کیلئے ایس ڈی او واپڈا ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ایک ایکسپرٹ ہفتے میں تین دن تحصیل ککی میں موجود رہیں گے زمینوں کے قبضے اور تقسیم کے حوالے سے بھی کیس نمٹائے جائیں گے جولوگ بقایاجات قسطوں میں ادا کرنا چاہتے ہیں وہ 20فیصد رقم جمع کرکے باقی بل قسطوں میں جمع کرائیں اور جو جرمانے اور سرچارج ہیں وہ کسی حد تک معاف کئے جائیں گے تاہم استعمال شدہ بجلی کے بقایاجات کو معاف کرنے کا اختیار کسی کے پاس بھی نہیں البتہ قسطوں میں ادائیگی کیلئے طریقہ کار بنایا جاسکتا ہے انہوں نے عوام پر واضح کیا کہ بجلی چوری اور کنڈے کے استعمال کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے لہذا عوام رضاکارانہ کنڈے ہٹادیں بعد میں بلا امتیاز اپریشن کیا جائیگااور جو لوگ میٹر لگانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کریں گے اسے تین دنوں میں بجلی میٹر فراہم کریں گے البتہ اگر کسی ترقیاتی فنڈسے یا منتخب نمائندوں کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کسی علاقے میں بجلی ٹرانفارمر لگایا گیا ہے تو اسے نہیں اتاریں گے کیونکہ ہم نے متعلقہ محکمے اور وزارت کو تجویز دی ہے کہ جو ٹرانسفارمر واپڈا کے معیار پر پورا اتریں گے اس کیلئے فیس جمع کرکے قانونی تقاضے پورے کرکے قانونی بنایا جائے لیکن کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے بجلی ٹرانسفارمر ضبط کئے جائیں گے انہوں نے تحصیل ککی آفس کیلئے جونیئر کلرک فراہمی،ٹی ایم اے ککی کیلئے عملہ صفائی بھرتی کرنے منظوری دینے سمیت عوامی شکایات کی روشنی میں بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ،قبل ازیں کھلی کچہری سے تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبر پیر خان بادشاہ،ناظم شعیب خان ،تحصیل کونسلر اقلیم خان ودیگر مشران نے واپڈا،ہسپتالوں اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل بیان کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں