ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اپریشن جاری19بجلی چورگرفتار5بجلی ٹرانسفارمر ضبط،اسسٹنت کمشنر شوذب عباس

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں میں بجلی چوروں کی گرفتاری اور بقایاجات وصولی کے سلسلے میں قائم کردہ ٹاسک فورس کا اپریشن جاری اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کی نگرانی میں واپڈا پیسکو،پولیس اور پیسکو پولیس کا اپریشن جاری ہے مذید 19افراد گرفتار،پانچ بجلی ٹرانسفارمرضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کمرشل پلازوں کی بجلی کاٹ دی گئی ڈپٹی کمشنر بنوں اور ایس ای واپڈا پیسکو نور اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون طارق سلیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی کی قیادت میں ایکسن پیسکو ون شان حیدر،ایکسن پیسکو ٹو اسد جان،ہائیڈرویونین کے چیئرمین ملک غلام علی خان، ایس ڈی او کینٹ رحمان اللہ،ایس ڈی او ککی معاذ احمد،پیسکو پولیس انچار زین اللہ خان،چیئرمین راستہ باز خان،اسماعیل خان،انفارمیشن سیکرٹری عمر علی خان،طاہر خان،ایس ڈی او طاہر وسیم،ایس ڈی او غوریوالہ شاہد فاروق،ایس ڈی او سورانی محمد طارق خان،ایل ایس محمد جہانگیراور فیروز خان نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ بنوں سٹی،غوریوالہ،کچہ بچک،بھراتی مچن خیل،سورانی،بیرون نورڑ گیٹ،کوثر فتح خیل،نصر فتح خیل،تاجی کلہ اور صابو خیل منڈان میں الگ الگ چھاپوں کے دوران لاکھوں روپے بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پانچ عدد بجلی ٹرانسفارمر اتار نے کے علاوہ متعد کمرشل پلازوں،پمپ،ٹیوب ویلوں اور کرش مشین کے بجلی کاٹ دی اور بجلی ٹرانسفارمر ضطب کرنے کے ساتھ ساتھ 19افراد کو غیر قانونی بجلی استعمال کرنے پر گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا اور انکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں