ڈپی او بنوں یاسر آفریدی کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک نیک دراز منڈان

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک نیک دراز خان منڈان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی وجہ سے معاشرہ تباہ ہوچکا ہے با الخصوص آئس کا نشہ نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل اور تمام نشوں کا بادشاہ ہے نشہ تمام برائیوں کی جڑ ہے منشیات فروشوں کے خلاف موجودہ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے جو اقدامات شروع کئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروش پابند سلاسل کئے جارہے ہیں اس پر ہم ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہماری نوجوان اور تعلیمیافتہ نسل کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے اور خاص کر آئس کا نشہ تو تعلیمی اداروں میں فیشن کے طور پر کیا جارہاہے جو کہ ففتھ جنریشن وار کا ایک حصہ ہے اور ملک دشمن عناصر نے ہمارے تعلیمیافتہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا ہے کیونکہ اگر ہمارے نوجوان اور تعلیمیافتہ بچے نشے کا شکار ہوجاتے ہیں تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہوجائیگا اور اب تک پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کے اندر بڑے بڑے منشیات فروش گرفتار ہوئے ہیں لیکن بنوں کے ڈی پی او یاسر آفریدی نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جو گھیرا تنگ کیا ہے اور جس طرح دھڑا دھڑ منشیات فروش گرفتار کررہے ہیں وہ ہماری آنے والی نسلوں اور بنوں کے عوام پر بہت بڑا احسان کررہے ہیں جس پر ہم بنوں کے عوام کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔