ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان اور ڈی پی او یاسر آفریدی کی ڈومیل میں کھلی کچہری

بنوں نیوز(عمران عی)تھانہ ڈومیل میں ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان کے زیراہتمام عوام کو پولیس سے متعلق شکایات اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کی دہلیز پر کھلی کچہری کا اہتمام کیاگیاپولیس اسٹیشن کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان کو سلامی پیش کی اس موقع پر اُنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس ہے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی محب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ دیابنوں پولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے اور محکمہ پولیس نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے عوام کے ساتھ غلط رویہ رکھنے اور انصاف نہ دینے والے پولیس افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ بھی عوامی شکایات پر ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی نے عوام کو ڈی۔آر۔سی(مصالحتی کمیٹی) کے طریقہ کار اور اسکی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔سود سے متعلق قانون سے بھی آگاہی دی گئی۔کہ شکایت کی صورت میں وہ بلا روک ٹوک اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ عوام کو منشیات،جواء،ڈی جے پروگرام،ہوائی فائرنگ،سود اور دیگر سماجی برائیوں کے بارے میں پولیس کو بروقت اطلاع کرنے کی گزارش بھی کی گئی اس سلسلے میں عوام کو ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان نے سرکاری موبائل نمبر 03461119636 تقسیم کیا کہ وہ اس نمبر پر فوری طور پر محکمہ پولیس ضلع بنوں کے خلاف ہر قسم کی شکایات بذریعہ SMS بیان کرسکتے ہیں اور کہا کہ ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی کھلی کچہری میں شریک علاقہ مشران اور عوام کو کھلی کچہری کی اہمیت اور افادیت سے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور بتایا کہ کھلی کچہری کے ذریعے آپ کے گھر کی دہلیز پر آپ کو درپیش مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات کیلئے آزاد پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے اور ہر ایک شخص جس کو بھی بنوں پولیس سے کوئی بھی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا روک ٹوک اپنا مسئلہ بیان کر سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں