ڈی آر سی نے52سالہ پانچ افرادکے قتل کی دشمنی کا رازی نامہ کرایا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ تنازعات حل کونسل(ڈی آرسی)بنوں کی کوششوں سے 1969سے پانچ افراد کے قتل کی دشمنی ختم کرتے ہوئے خون کے پیاسوں کو بغلگیر کروایا دونوں فریقین کے مابین 52سالوں سے جاری خونی دشمنی میں تین خواتین سمیت پانچ افراد قتل ہوئے علاقہ حیات ککی کے دو فریقین میر تاج علی گروپ اور کریم خان گروپ میں 1969میں دو خواتین ایک ایک مرد قتل ہوا جسکے بعد 1993میں میر تاج علی خان گروپ کی جانب سے خاتون سمیت دو افراد قتل ہوئے اس سلسلے میں بنوں کے مشران نے صلح کرانے کیلئے کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور آخر کار ڈی پی او بنوں کے ذریعے ڈی آر سی کے چیئرمین ریٹائڑایس پی سکندر خان اور ڈپٹی چیئرمین صاحبزادہ شہاب الدین خان اور مفتی امجد کی قیادت میں ڈی آرسی ممبران نے رازی نامہ کیلئے فریقین سے مشاورت شروع کی اور دونوں فریقین کومشروط رازی نامہ پر رازی کیا جرگہ شرائط کے مطابق پہلے میر تاج علی گروپ کو کریم خان اور تاج ملوک گروپ کی جانب سے مسجد میں قرآن پاک پر صفائی دی گئی کہ وہ قتل میں ملوث نہیں ہیں جسکے بعد میر تاج علی اور غفار علی گروپ کی جانب سے کریم خان خاندان کو ننوتے جرگہ کیا گیا جسمیں دنبے بھی پیش کئے گئے ننوتے جرگہ میں ڈی آرسی کے چیئرمین ریٹائرڈ ایس پی سکندر خان،ڈپٹی چیئرمین صاحبزادہ شہاب الدین،مفتی امجد،تحصیل کونسلر اقلیم خان،ملک محمد ایوب خان،ایس ایچ او تھانہ ککی رالمگیر خان،ککی قومی سیاسی اتحاد کے صدر نثار خان ککی،ملک شیر خان،مولانا قاسم اور بلدیاتی نمائندوں سمیت علماء کرام اور مشران نے شرکت کی اس موقع پر کریم خان گروپ نے ننوتے جرگہ قبول کرتے ہوئے دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیا اور مشروط رازی نامہ کیا جبکہ رازی نامہ شرائط کے مطابق کاغذی کاروائی کیلئے دوبارہ ڈی آر سی دفتر میں جرگہ منعقد کیا جائیگا۔

کیٹاگری میں : ہوم

اپنا تبصرہ بھیجیں