ڈی پی او بنوں نے منیر شاہ خوجڑی کے قاتل کو خوجڑی قوم کے سامنے پیش کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے تین دن کے اندر راہزنی کی واردات میں مزاحمت پر قتل ہونے والے غریب سموسے فروش منیر شاہ کے قاتل کو گرفتار کرکے اقوام خوجڑی کے قومی جرگے کے سامنے پیش کیا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ڈسٹرکٹ ممبر اورچیف آف خوجڑی ملک شیروز خان نے کہا کہ منیر شاہ کے قاتل کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او بنوں اور بنوں پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس پارٹی کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ یاسر آفریدی جیسے آفسران کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ مظلوموں کا انصاف مل رہا ہے جرگہ میں گرفتار مبینہ قاتل کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کا تمام تر کریڈٹ ملک شیروز خان کو جاتا ہے جنہوں نے قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے غریب شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی اور قوم کو بھی متحد اور پر امن رکھا اور ملاقات کے دوران میں نے ملک شیروز خان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ انشاء اللہ 24گھنٹوں میں قاتل سلاخوں کے پیچھے ہوگا جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا اور اور آج ملزم قوم کے سامنے ہے ملزم سے موبائل فون سیٹ،پستول،کارتوس اور خول بھی برآمد ہوئے ہیں اور ملزم نے اس سے پہلے بھی ٹریکٹر ڈرائیور سے موبائل فون چھین لیا تھا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولوی نسیم علی شاہ نے کہا کہ اس کاروائی پر ڈی پی او بنوں اور بنوں پولیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور قوم کو بھی دادا دیتا ہوں کہ قوم نے ایک غریب شخص کے ملزم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کی گرفتار کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریگی اور جرائم پیشہ افراد سے علاقہ کو پاک کرنے کیلئے پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔قبل ازیں ڈی پی او بنوں کا جرگہ پہنچنے پر عوام اور معززین علاقہ نے شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔