کرم پل کے نیچے سے بجری نکالنے پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ( ر )محمد زبیر خان نیازی کے خصوصی ہدایت اور عوام کے کمپلینٹ پراج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے دریائے کرم پل کا تفصیلی دورہ کیا ۔
جہاں جہاں پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اس جگہ کی نشاندہی کرکے رپورٹ تیار کرلی ۔ جبکہ وہاں پر موجود مزدور کاروں کو ہدایت کی کہ پل کے نیچے سے مزید بجری نہ نکالے ۔اج کے بعد کوئی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پراپر قانونی کروائی ہوگی ۔