کرونا وائرس سے عوام کو بچانا حکومت کا اولین فریضہ ،عوام قاتل وائرس کے خاتمے کیلئے تعاون کریں،صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک انسانی المیہ ہے انسانی دشمن کرونا وائرس پر سیاست کرنا یا اس سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنا ملک سے دشمنی اور غداری کے مترادف ہے ،یہ وقت سیاسی پوائنٹ سوکرنگ کا نہیں ،جن سیاسی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے انکے شکر گزار ہیں حکومت نے بروقت اقدامات کرکے پاکستان میں اس وائرس کو زیادہ پھیلنے سے روکا ہے لیکن خطرہ موجود ہے اور مذید بھی انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی عوام کیلئے پریشان اور فکر مند ہیں اور عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے مرکزی اور صوبائی حکومتیں کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں یہ نازک وقت سیاست کا نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے بند مٹھی کی طرح متحد ہونے کا ہے بنوں میں اس حوالے سے ڈی ایچ او بنوں ،ڈائریکٹر ہاسپیٹل اور ضلعی انتظامیہ نے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں عوام با الکل نہ گھبرائیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اس بیماری کو بھی اس طرح شکست دیں گے جس طرح اس سے پہلے بیماریوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے حکومت کے سخت اقدامات عوام کے مفاد میں ہیں حکومت نہیں چاہتی کہ تعلیمی ادارے بند ہوجائیں ،سرکاری دفاتر بند ہوجائیں ،اور ہسپتال عام بیماریوں کیلئے بند ہوجائیں لیکن یہ سب کچھ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور خالات کے مطابق مذید سخت اقدامات بھی اٹھانے پڑے تو حکومت مذید سخت اقدامات سے گریز نہیں کریگی اسلامی مدرسے حکومت نے زبردستی بند نہیں کئے ہیں بلکہ علماء کرام،وفاق المدارس اور علماء کونسل نے رضاکارانہ اور متفقہ فیصلے کے بعد یہ اقدام اٹھایا ہے کیونکہ دینی مدرسے کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں جس پر ہم دینی مدارس کے مہتممین اور علماء کرام کے شکر گزار ہیں حکومتی احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال بنوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہاسپیٹل ایم ٹی آئی اکبر جان اور ڈی ایچ او عبدالحمید خان نے انہیں کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اور کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں بنوں میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور تمام آر ایچ سیز،ڈی ٹاءپ ہسپتالوں میں وارڈ قائم کرنے کے علاوہ کے جی این میں آئسولیشن وارڈ بھی برن سنٹر میں قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کے جی این ہسپتال مکمل طور پر کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کیا جارہا ہے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں اور عام مریضوں کو زنانہ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں میں علاج کیلئے بھیجا جائیگا تاکہ کے جی این میں رش نہ بنے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضروریات اور وسائل کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے اس موقع پر صوبائی زیر ملک شاہ محمد خان نے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف اس حوالے سے اختیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ ہر وقت ملک وقوم اور امت کیلئے دعائیں بھی کریں مذید کہا کہ انشاء اللہ اس آزمائش کا سب مل کر مقابلہ کریں گے ۔