کرونا وائرس کا دوسرا مشتبہ کیس خلیفہ گل نواز ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے

کرونا وائرس کا دوسرا مشتبہ کیس خلیفہ گل نواز ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے اور انکا ٹیسٹ پشاور بھیج دیا گیا ہے۔
لنڈی جالندھر کی رہنے والی 20 سالہ عورت جو ضلع کرک میں اسلامی مدرسے میں زیر تعلیم تھی میں علامات ظاہر ہونے پر خلیفہ گل نواز ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کردی گئی ہے۔ وہ جنکے ساتھ ملی تھی انکو بھی 15 دنوں کیلئے قرنطین (الگ تلگ) کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ رزلٹ 24 سے 48 گھنٹے تک آجائینگے۔