کرپشن ناسور ہے،اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس

بنوںنیوز(عمران علی)اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے مہم کا مقصد عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ کرپشن ناسور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بنوں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وائس پرنسپل نعیم خان ،متحدہ محاذ اساتذہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض خان ،صابر خان ،ہارون خان ،اکبر خان اور کثیر تعداد میں طلباء شریک ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے پوزیشن حصہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیں ان کا کہنا تھا کہ معاشرے سے کرپشن کاخاتمہ نہ صرف ہماری مذہبی بلکہ اخلاقی زمہ داری بھی ہے یہ ایک ناسور ہے جس سے نسلیں تباہ ہورہی ہے جس نے بھی کرپشن کی ہے یا کررہا ہے وہ تکلیف سے دوچار ہوچکا ہے انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن یہ صرف نہیں کہ کسی سے رشوت لے بلکہ کسی کا نام بھی غلط استعمال کرنا یہ بھی کرپشن ہے معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ہر صورت میںں کرنا ہے کرپشن کرنے والا اپنی زندگی تباہ کررہاہے آخر میں سکول کے سربراہ نے کرپشن کے خلاف جاری مہم پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں