کمشنر عادل صدیق،ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن اور اے سی شوذب عباس نے کسان مارکیٹوں کے قیام کا افتتاح کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ضلع بنوں میں تحصیل کی سطح پر دو، دو کسان مارکیٹ کے قیام کے سلسلے میں کمشنر بنوں عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن اورمحمد غنی خٹک ڈائریکٹرایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ بنوں و دیگر آفسران نے ضلع بنوں کے 4تحصیلوں میں کسان مارکیٹ کا افتتاح کردیا گیا جبکہ بقایا 4مارکیٹوں کیلئے موضوع جگہوں کی نشاندہی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ہدایات کے بعد ضلع بنوں میں کسانوں کے سہولت، آرھتی کمیشن سے آزاد مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے ،کسان کو ڈائریکٹ فائدہ پہنچانے اوراور عوام کے فائدے کیلئے تحصیل کے سطح پر کسان مارکیٹ قائم کئے گئے پچھلے روز بروز اتوار تحصیل ڈومیل بازار میں ٹی ایم اے ڈومیل کی نگرانی میں پولیس سٹیشن ڈومیل کے بالمقابل کسان مارکیٹ قائم کیا گیا جس کا افتتاح کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے کیا تحصیل ڈومیل کے کسانوں نے سبزی اور فروٹ کے سٹال لگائے تھے اور حکومت کے اس اقدام سے کافی خوش تھے بعد ازاں کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے تحصیل بنوں کے کسان مارکیٹ جو ماڈل فارم سروسز سنٹر نزد نورنگ اڈہ میں قائم کیا گیا تھا کا افتتاح اور معائنہ کیا گیا اس کے بعد تحصیل بکاخیل اور تحصیل ککی میں ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے افتتاح کرکے کسان مارکیٹس کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے بتایا ابھی جو کسان مارکیٹ بنائے گئے ہیں اگر کسانوں کی پہنچ سے دور ہو یا ان کے مرضی کے مطابق نہ ہو تو مارکیٹ کی جگہ تبدیل کردی جائے گی انہوں نے مذید کہا کہ کسان مارکیٹ کا قیام حکومت کا ایک احسن اقدام ہے جس سے کسان آڑھتی کمیشن وغیرہ سے مبرا ء ہونگے اور وہ اپنے زرعی اجناس ڈائریکٹ ان منڈیوں میں لاکر فروخت کرسکیں گے جبکہ عوام کو ارزاں نرخ پر تازہ سبزی او ر میوہ جات دستیاب ہونگے ۔ منڈیوں کی صفائی متعلقہ ٹی ایم او کی ذمہ داری ہونگی جو روزانہ کی بنیاد پر ان منڈیوں کی صفائی کیساتھ ساتھ چھڑکاءو کرینگے مذید یہ کہ ان منڈیوں میں کسانوں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا ۔