کمشنر عادل صدیق کا بریگیڈیئر راجہ وقاص،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی اور ڈی پی او کے ہمراہ کے جی این آئسولیشن وارڈ کا دورہ

بنوں کمشنر بنوں عادل صدیق، پاک آرمی کے بریگیڈیر وقاص راجہ،ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی،ڈپٹی کمشنرمحمد زبیر نیازی،ڈی پی او یاسرآفریدی نے خلیفہ گلنواز ہسپتال سکریننگ پوائنٹس، قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈز کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کمشنر بنوں عادل صدیق،پاک آرمی کے بریگیڈیر وقاص راجہ،ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی،ڈی پی او بنوں یاسرآفریدی نے خلیفہ گلنواز ہسپتال سکریننگ پوائنٹس، قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈز کا دورہ کیا کورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج کیلئے قائم ائسولیشن وارڈ ہائی ڈیفینڈنس یونٹ کا دورہ کیا اور آئسولیشن وارڈ میں تمام انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بنوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے خلیفہ گلنواز ہسپتال میں 332 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا ہے اس موقع پر بنوں میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حسین نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہے اور اسی کو ایک قومی چیلنج سمجھ کر اپنی تمام ت توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔یاد رہے کہ ضلع بھر میں کرونا سے متعلق اقدامات کے لئے ضلعی سرویلینس کمیٹی قائم کی گئی ہےجس میں انتظامیہ، پولیس، صحت، ٹی ایم ایز اور دیگر محکمے اجتماعی طور پر کاروائی کرینگے۔