کمشنر پشاور شہاب علی،ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر،ڈی پی او یاسر آفریدی ودیگر میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور خدمات کے اعتراف میں بنوں پریس کلب کی جانب سے کمشنر پشاور،سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور فوکل پرسن کوریڈور شہاب علی شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا جسمیں کمشنر پشاور شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس،ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ خان،ورکرز ویلفئر بورڈ کے ممبر ڈاکٹر مقبول ،ایس ای سی اینڈ ڈبلیو ہمراز خان،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین،ایس ڈی او امیر اللہ خان،لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان،ڈپٹی کمشنر بنوں کے پی آر او نور اسلم سمیت انتظامی آفسران اور متعلقہ محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد میں بہترین کارکردگی پر شیلڈز تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں پریس کلب بنوں میں تقریب منعقد کی گئی جسمیں تاجر تنظیموں کے رہنماؤں،سماجی شخصیات،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،بلدیاتی نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کمشنر پشاور شہاب علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر بنوں اور ڈی پی او بنوں کا پریس کلب پہنچنے پر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ عبدلمنان عادل،صدر محمد عالم خان ودیگر عہدیداروں اور اراکین نے استقبال کیا اس موقع پر سکاؤٹس کے طلباء نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے کہا کہ بنوں سمیت پورے صوبے کی ترقی کیلئے ہم نے کوشش کی ہے اور یہ کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ اپنی سرکاری ڈیوٹی نبھائی ہے اور آئندہ بھی مجھ سے جو کچھ ہوسکے گا کروں گا لیکن ہم ڈپٹی کمشنر بنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا کرتے ہیں کہ جس طرح ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے بنوں شہر کو خوبصورت کیا اللہ تعالیٰ اسکی زندگی خوبصورت بنائیں جنہوں نے بنوں کا باشندہ نہ ہونے کے باوجود بنوں کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے بیوٹیفیکیشن منصوبہ اتنے خلوص ولگن سے مکمل کیا جس طرح کوئی اپنے گھر کا منصوبہ مکمل کرتا ہے انکی دلچسپی اور قابلیت کی وجہ سے بنوں کیلئے مذید بھی اچھے منصوبے منظور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کی کامیابی میں بنوں کے تمام محکموں،ضلعی انتظامیہ آفسران،پولیس اور ٹی ایم اے ،وکلاء سمیت میڈیا نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں نے ذاتی مفادات کوپس پشت ڈالتے ہوئے کسی قسم کی سیاست نہیں چمکائی بلکہ بنوں کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے تعاون بھی کیا اور قربانی بھی دی جسکے اچھے اثرات سامنے آئے ہیں اور پہلی مرتبہ یہ روایت قائم ہوئی کہ عوام میں یہ شعور پیدا ہوا کہ اچھے کاموں کے اچھے اثرات بھی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگوں اور خالات کی وجہ سے بہت سے بچے یتیم ہوگئے ہیں جنکی پرورش،صحت اور تعلیم کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جارہا ہے جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا تعاون بھی درکار ہے جس کیلئے جلد ہی جگہ کا انتخابا کیا جائیگا اور کام شروع کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ میڈیا کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہم بھرپور کوشش کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے بنوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں ،بنوں بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی اور دیگر مسائل کے حل میں شہاب علی شاہ کا کردار ہے اور ہر معاملے میں انہوں نے ہماری حمایت کی ہے اسی طرح ایڈیشنل چیف سیکرٹری شاہ محمود خان وزیر کا بھی ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری بھرپور مدد کی ہے جبکہ تجاوزات کے خلاف اپریشن،ریکوری،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بیوٹی فیکیشن منصوبوں کی کامیابی میں میڈیا ہماری آواز بنی اسی طرح سی اینڈ ڈبلیو،پولیس ڈیپارٹمنٹ،ٹی ایم اے بنوں،ضلعی انتظامیہ آفسران،ٹھیکیداروں اور میری ٹیم نے پراجیکٹس کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بیوٹی فیکشن پراجیکٹ میں وکلاء اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کا خیال رکھا ہے آئندہ بھی انکے فلاح وبہبود پر توجہ دیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے کہا کہ بنوں کی ترقی اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس،میڈیا اور عوام نے مل جل کر کام کیا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ سب مل کر بنوں کی ترقی اور امن کیلئے کام کریں گے،تقریب سے ورکرز ویلفئر بورڈ کے ممبر ڈاکٹر مقبول نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب بنوں محمد عالم خان اور جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب نے بنوں شہر کی خوبصورتی اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنوں جو کہ پہلے کیچڑ کا ڈھیر لگ رہا تھا کمشنر پشاور شہاب علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی کوششوں سے بنوں گل بن گیا ہے اسی طرح بنوں میں امن وامان کی بہتری،ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں کمشنر پشاور شہاب علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور صدر پریس کلب محمد عالم خان نے شیلڈ پیش کیا جبکہ کمشنر شہاب علی شاہ نے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی اور دیگر ضلعی انتظامیہ آفسران میں شیلڈز تقسیم کئے۔