کونج کے شکار پر پابندی ہے شکار کرنے والوں کی کونجیں ضبط قید وجرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے،ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف

بنوں نیوز(عمران علی)ڈویژنل فارسٹ آفیسر بنوں وائلڈ لائف ڈویژن رحمت اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ بنوں ڈویژن میں کونجوں کے شکار پر تاحکم ثانی پابندی ہے اور خلاف ورزی پر شکاریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کونجوں کے شکار پر تاحال مکمل پابندی ہے اور شکاری حضرات کونجوں کے شکار کیلئے کیمپ لگانے سے گریز کریں کیونکہ کونج کے شکار سے پابندی ہٹانے سے متعلق ہمیں صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں اور اگر اس دوران کسی نے کونج کا شکار کیا یا کیمپ لگایا تو وائلڈ لائف 2015ایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی جسمیں کونجوں کو ضبط کرنے سمیت قید اور جرمانے کی سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔