ککی قومی سیاسی اتحاد کا خواتین کے قاتلوں کو گرفتار،گھر مسمار کرنے کی ڈیڈ لائن،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)ککی قومی سیاسی اتحاد نے گھر میں گھس کر دو خواتین کو قتل کرنے اور بچوں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی نورڑ کے سابقہ تحصیل کونسلر پیر سید کمال شاہ اور عرب خان بھی مقتول خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے ککی پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے میریان قوم کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق شہباز ککی میں دو خواتین کے قتل اور بچوں سمیت تین افراد کو گھر میں گھس کر زخمی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ککی قومی سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام شٹر ڈاءون ہڑتال کی گئی اور جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ککی قومی سیاسی اتحاد کے صدر تاج ملوک خنا،جنرل سیکرٹری ملک آصف خان،نثار ککی،سابقہ تحصیل کونسلر حاجی اقلیم خان،انعام خان ایڈوکیٹ،اور نگزیب خان،شہاب گل،پیر زروالی شاہ،ہمایون خان اور شعیب خان نے کہا کہ شہباز ککی میں مبینہ ملزمان نے رات کے وقت گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت پورے خاندان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دوخواتین کوبیدردی سے قتل جبکہ بچوں کو زخمی کیا جو کہ خلاف قانون،خلاف انسانیت اور غیرشرعی اقدام ہے کیونکہ ہمارے پیغمبر حضرت محمد;248; نے بھی صحابہ کرام کو حکم دیا تھا کہ جنگ کے دوران بچوں اور خواتین کو قتل نہیں کرنا لیکن شہباز ککی میں مبینہ ملزمان نے ظلم کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جسکی مثال صرف برما اور کشمیر میں ہی مل سکتی ہے انہوں نے قراردادوں کے ذریعے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف 7;658465;(دہشت گردی)کے دفعات شامل کئے جائیں اور ملزمان کو ہر حال میں تین دن کے اندر گرفتار کیا جائے زخمیوں کا عالج سرکاری خرچ پر کیا جائے مقتولین کیلئے حکومت مالی امداد کا اعلان کریں کیونکہ مقتول خاندان انتہائی غریب ہے ملزمان کے گھر مسمار کئے جائیں ،یہ بھی مطالبہ کیا کہ ککی شہر سے منشیات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے سدباب کیلئے پولیس گشت بڑھائی جائے بعد ازاں سابقہ تحصیل کونسلر پیر سید کمال شاہ اور عرب خان نے مقتول خاندان کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مقتول خاندان کو میریان قوم کی جانب سے ہر سم کے جانی ومالی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔