گریڑہ ممش خیل میں 21سالہ پرانی دشمنی کا رازی نامہ ہوگیا

بنوں نیوز(عمران علی) تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان اور آٹھ رکنی مشران پر مشتمل کمیٹی کی کوششوں سے21سالہ پرانی13افراد کے قتل مقاتلہ کی دشمنی دوستی میں تبدیل بنوں احمد زئی اتمانزئی اور بنوچی مشران نے مرکزی کردار ادا کیا ،ایم پی اے ملک شاہ محمد خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس سلسلے میں منعقدہ رازی نامہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ دشمنی میں نہ تو کسی کی جیت ہوتی ہے اور نہ کسی کی ہار ہوتی ہے بلکہ ہر صورت میں نقصان ہوتا ہے اور صلح کرنے سے اللہ تعالیٰ رازی ہوتا ہے جبکہ شیطان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے تفصیلات کے مطابق سگے چچا زاد بھائیوں فاروق خان اور سین گل خان کے درمیان جائیداد تنازعہ کی وجہ سے دونوں اطراف سے 21سالوں میں 13افراد قتل ہوئے اور مختلف واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے تھے سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کی پرزور خوائش پر 60ہزار وزیر قبائل اور 18ہزار بنوں کے رواج کی روشنی میں تین احمد زئی مشران حاجی عمر حیات ،حاجی نعیم خان ،حاجی حقنواز ،اتمانزئی قبائل سے ملک قادر خان ،ملک شاہ بل ،ملک شب نواز اور اقوام بنوچی کی طرف سے ملک سلیم الرحمان اور ملک عجب خان کی کوششوں کی بدولت ایک سال میں یہ دیرینہ دشمنی کوختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور دونوں فریقوں نے سب کچھ معاف کر دیا اور گلے لگ گئے علاقہ مشران ناظم ملک خان زیب خا ن ،کامران خان ایڈوکیٹ نے آنے والے تمام مہمانوں اور مشران کا شکریہ ادا کیا ۔رازی نامہ جرگہ میں اعوان برادری کے رہنما ملک مقبول زمان اعوان،پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ ممبر حلیم زادہ وزیر،انجمن تاجران آل شاپ کیپر یونین کے ضلعی صدر حاجی گل پیرصاحبزادہ شہاب الدین،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنما ملک شعیب خان ،ملک لیاقت علی خان،سابق ایم پی اے ملک عالمگیر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام،منتخب بلدیاتی نمائندوں اوربنوں کے مشران نے شرکت کی۔