گورنمنٹ ہائی سکول ممش خیل چیمپئن بن گیا

بنوں نیوز(عمران علی)گورنمنٹ ہائی سکول ممش خیل انٹرسکولزڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنمنٹ کا چمپئن بن گیا فائنل میچ قاضی محب ہاکی سٹیڈیم بنوں کے ٹرف پر کھیلا گیا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹیا ور گورنمنٹ ہائی سکول ممش خیل بنوں کی ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعددا میں طلباء موجود تھے ریفری کے فرائض رومان خان اور فلک ناز خان عرف پلکی نے انجام دیئے میچ شروع ہوا تو ابتدا میں ہی گورنمنٹ ممش خیل ہائی سکول کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں دو گول سکور کئے جسکے بعد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹی کے کھلاڑیوں نے بھی گول کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کوئی بھی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا اس طرح گورنمنٹ ہائی سکول ممش خیل بنوں میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2بنوں سٹی کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے ہراکر فائنل اپنے نام کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں