ہویس میں ڈپٹی کمشنرمحمد علی اصغر،ڈی پی او یاسر آفریدی اور پاک فوج کی کھلی کچہری

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں میں امن وامان ،بجلی وپانی مسائل اور جرام کے سدباب کیلئے پاک فوج،ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے تھانہ ہوید میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جسمیں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی اور پاک فوج کے کرنل طاہر سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سردار خان،ایس ایچ او رحمت اللہ خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ اور دیگر سرکاری محکموں کے آفسران بھی موجود تھے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا کہ ضلع کے پورے کچکوٹ کنال سسٹم کو بحال کرنے کیساتھ ساتھ ایریگیشن کی اراضی کے حدود کا تعین ، باؤنڈری پلر اور پٹرولنگ روڈ بحال کرینگے جنہوں نے سرکاری نالوں ، نہروں پر قبضے کئے ہیں اور اپنے حجرے، دکانیں بنائی ہیں اس سے دوبارہ سرکاری اراضی چھڑائینگے ان خیالات کا انہوں نے مذید کہا کہ 1960 میں کچکوٹ پر کام شروع ہوا تھا لیکن وہ پورا نہیں ہوا اس سسٹم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے 3کروڑ95لاکھ روپے اگلے کچھ دنوں میں صوبائی حکومت کے منظوری کے بعد محکمہ ایریگیشن کے ساتھ ملکر کام شروع کیا جائیگا بجلی کے متعلق عوام کو جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ عوام کے سہولت کیلئے اگر کسی پر بجلی کے بقایاجات ہیں اور وہ کسی دوسرے بھائی یا بیٹے کے نام میٹر لگانا چاہتے ہیں تو واپڈا والے میٹر لگائینگے جو پہلے ممکن نہیں تھا اس کے علاوہ نیا بجلی کا میٹر صرف بارہ سو روپے میں لگایا جائیگا بقایا رقم 15مہینوں میں قسطوں میں جمع ہوگا جو پہلے ممکن نہیں تھا لیکن صوبائی سطح پر میرے خصوصی درخواست پر عوام کے سہولت کیلئے یہ ریلیف صرف بنوں کے عوام کو دیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ پانی چوری پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے ڈی آئی خان جیل بھجواچکے ہیں عوام پانی چوروں کی نشاندہی کریں جیل مین ڈالیں گے کھلی کچہری سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک حمید خان دردڑیزمطالبے پر مقامی غریب مریضوں کو ہسپتال لیجانے کیلئے ایک ایمبولینس کی فوری فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنوں میں منشیات اور جرائم کی روک تھام میں مکمل کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے عوام سے درخواست کی کسی بھی منشیات فروش یا جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہمیں بروقت کیا کریں تاکہ جرم ہونے سے پہلے اس کا قلع قمع کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ ہوید کے عوام نے امن کیلئے پہلے بھی سیکورٹی فورسز،عوام اور حکومت کے ساتھ مثالی تعاون کیا ہے اور قربانیاں دی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی عوام فوج اور پولیس کے ساتھ تعان کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اور زیادتی کے بعد قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اکثر ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا ہے لیکن والدین پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ہم والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور غلط لوگوں سے اپنے بچوں کو منع کریں اسی طرح اپنے بچوں کو موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ سے منع کریں اس سے آپ لوگوں کا ہی نقصان ہوتا ہے ،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے کرنل طاہر نے کہا کہ پاک فوج کا مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کیلئے مشکلات پیدا کرنا ہے ہوید پر امن علاقہ ہے لیکن قریبی علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی مشکلات کم کریں چیکنگ کا مقصد عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے عوام سے درخواست ہے کہ جس طرح منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیتے ہیں اسی طرح اپنے علاقوں میں شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع کیلئے ایک مسج کریں پاک فوج کی جانب سے فوری کاروائی ہوگی کیونکہ عوام کے ساتھ جرگوں کا مقصد ہی عوام کے تعاون سے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور ڈی پی او بنوں کا تھانے پہنچنے پر عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا ان پر گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔کھلی کچہری سے آل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حمید خن دردڑیز،ملک عباس علی خان،ستار خان ودیگر مشران نے بھی خطاب کیا اور صحت،تعلیم،پانی،بجلی اور سڑکوں سمیت دیگر ضروریات سے آفسران کو آگاہ کیا جبکہ ضلع میں ترقیاتی کاموں پر ڈپٹی کمشنر بنوں جبکہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرا کے خلاف کاروائیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا۔