ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان نےپشاورکا ایک روزہ دورہ کیا،سروس کا افتتاح بھی کیا

بنوں نیوز(عمران علی)ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان نے میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے پشاور سے کوئٹہ کیلئے ون بائی ون سدابہار سروس کا افتتاح کیابعد ازاں حاجی ثواب خان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی جہاں سے وہ حلقہ پی کے88سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک پختون یار خان سے ملاقات کیلئے گئے اور ایم پی اے ملک پختون یار خان کو اپنے حلقہ کے مسائل،ضروریات اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے آگاہ کیا انہوں نے ایم پی اے ملک پختون یار خان سے مطالبہ کیا کہ وہ پی کے 88کیلئے الگ فیڈر منظور کروائیں کیونکہ علاقہ منڈان میں کئی کئی روز تک بجلی نہیں ہوتی جسکی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹیوب ویل بند ہونے سے آبپاشی کا نظام متاثر ہے زمینیں بنجر ہورہی ہیں کاروبار بری طرح متاثر ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی پڑھائی متاثر ہورہی ہیں جس پر ایم پی اے ملک پختون یار خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ پی کے88کے عوام نے ہمیں مسائل کے حل کیلئے ووٹ دیئے ہیں اور طویل عرصے بعد اپنے لئے اصل نمائندہ چنا ہے اور ہم عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے نہ صرف پی کے88بلکہ پورے بنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہم کوششیں کررہے ہیں وفاقی حکومت سے بھی ہم رابطے میں ہیں اور صوبائی حکومت کے ساتھ بھی رابطے کررہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد بنوں کے عوام کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے خوشخبری دیں گے اور پی کے88کے جو مسائل70سالوں میں حل نہ ہوسکے وہ موجودہ دور حکومت میں حل ہوں گے اور پی کے88میں ترقیاتی کاموں کا جا بچھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں