یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ایڈمیشن کرنے کا طریقہ کار،تصویر کلک کریں

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں ایڈمیشن کرنے کا طریقہ کار
________________________________

ایڈمیشن فارم پُر کرنے کے تین طریقے ہیں, جو کہ حسب ذیل ہیں.

طریقہ نمبر1 :- یو بی ایل (UBL) پریٹی گیٹ بنوں سٹی یا حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) مین کمپس ٹاؤن شپ میں پراسپیکٹس کے ایک ہزار روپے اور ایٹا ٹیسٹ (ETEA Test) کے لئے مبلغ سات سو روپے جمع کر دیں۔
پراسپیکٹس میں دیئے ہوئے فارم کو بھر دیں اور تصدیق شدہ ڈاکومینٹس بمع چار عدد تصاویر، ایٹا ڈیپازٹ سلپ اور ایک عدد اسٹام پیپر (حلف نامہ) پُر کرکے تمام ڈاکومنٹس متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا اکیڈمک سیکشن میں جمع کردیں۔

طریقہ نمبر 2 :- بنوں یونیورسٹی کے آفیشل ویب سائٹ کے ڈاؤنلوڈ سیکشن جاکر ایڈمیشن فارم ڈاون لوڈ کر کے اس کے ساتھ ایک ہزار روپے اور ایٹا ٹیسٹ (ETEA Test) کے لئے مبلغ سات سو روپے(Mphil/MS and PhD) بینک میں جمع کر دیں۔
ڈاؤنلوڈ کردہ فارم کو بھر دیں اور تصدیق شدہ ڈاکومینٹس بمع چار عدد تصاویر، ایٹا ڈیپازٹ سلپ اور ایک عدد اسٹام پیپر (حلف نامہ) پُر کرکے تمام ڈاکومنٹس متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا اکیڈمک سیکشن میں جمع کردیں۔

طریقہ نمبر 3 :- آن لائن اپلائی کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں.
https://admissions.ustb.edu.pk
ہدایات پڑھ کر رجسٹریشن کریں. رجسٹریشن کرنے کے بعد اپلکیشن پروسیسنگ فیس کے ایک ہزار روپے کا ڈیپازٹ سلپ پرنٹ کر کے کسی بھی حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے برانچ میں جمع کر دیں. جبکہ ایٹا ٹیسٹ کے لئے سات سو(Mphil/MS and PhD) روپے کسی بھی یو بی ایل (UBL) کے برانچ میں جمع کر دیں۔
اپلیکیشن سبمٹ کرتے وقت اپنے جمع شدہ ڈیپازٹ سلپس کو اپلوڈ کریں اور سبمٹ کریں. اپلیکیشن سبمٹ کرنے کے بعد اپنا رجسٹریشن فارم پرنٹ کرکے اپنے پاس حفاظت سے رکھیں. انٹرویو کے دن رجسٹریشن فارم , تصدیق شدہ ڈاکومینٹس بمع چار عدد تصاویر، ڈیپازٹ سلپس اور ایک عدد اسٹام پیپر (حلف نامہ) پُر کرکے ساتھ لائیں.
ETEA TEST APPLY: Masters=r500 & MS/MPhil & PhD=rs.700
نوٹ: اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2019 ہے.