10لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کے بعد بھینس اور گائے تقسیم کئے جائیں گے،خالد ریاض اینڈ ملک نیک دراز خان

بنوں نیوز(عمران علی)وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ میں فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت سابق ویلج ناظمین ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد ریاض خان نے یونین کونسل خواجہ مد منڈان کے100خاندانوں میں مرغیاں تقسیم کیں اس موقع پر ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں ڈویژن کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان بھی موجود تھے ملک خالد ریاض خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام با الخصوص دیہی علاقوں کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے گھریلو مرغبانی سکیم کا آغاز کردیا ہے اور عنقریب بھینس اور گائے بھی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جس سے غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر روزگار ملے گا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ چائنہ نے بھی ترقی سے قبل اپنے عوام کیلئے اس قسم کی سکی میں شروع کیں تھیں سیاسی مخالفین ابتدا میں اس سکیم کا مذاق اڑائیں گے لیکن مستقبل قریب میں اس کے نتاءج سامنے آئیں گے اور مخالفین کے منہ بند ہوجائیں گے انہوں نے غریب عوام کیلئے روزگار سکی میں شروع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اور کہا کہ انشاء اللہ صوبے میں 10لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی ۔