158منشیات فروشوں کی فہرست تیار،جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یا کاروبار چھوڑیں گے،ڈی پی او یاسرآفریدی

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے ڈومیل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے منشیات اور جواری تمام برائیوں کی جڑ ہے منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے158بڑے منشیات فروشوں کی فہرست تیار کی ہے منشیات فروشوں کیلئے دو ہی راستے ہیں کہ وہ یہ مکروہ کاروبار چھوڑ دیں یو ضلع چھوڑ دیں بصورت دیگر ان سے قانون کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور سب کو سلاخوں کے پیچھے بند کرکے نشان عبرت بنایا جائیگا کسی منشیات فروش کیلئے بنوں میں کوئی جگہ نہیں قمار بازوں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگااور زمینوں پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا انہوں نے عوامی مطالبے پر لائسنس ٹیسٹ کیلئے ڈومیل پولیس سٹیشن میں ہفتے میں ایک بار ٹیسٹ لینے کیلئے مختص کرنے اور ڈومیل چوک سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ جن لوگوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہو اور موقع پر لائسنس نہ ہو تو انکے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کے بجائے اسلحہ لیکر لائسنس لانے کیلئے موقع دیا جائے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ،تیزرفتاری اور ہوائی فائرنگ سے روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں لہذا انکے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جاہے ہیں اسی طرح عوام کو تھانوں میں عزت نہ دینے والے اور کرٹ پولیس آفسران کو تھانوں میں ایس ایچ او تعینات نہیں کریں گے جس ایس ایچ ا یا پولیس اہلکار کا رویہ عوام اور مظلوموں کے ساتھ اچھا نہ ہو عوام فوری میرے نمبر پر میسج کریں ہم اس پولیس اہلکار کے خلاف ایکشن لیں گے پروفیشنل ثالثوں کے بجائے ڈی آرسی اور پولیس لیزان کمیٹیوں کو فعال بناکر عوام کو سستا اور فور انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل فوری حل ہوسکیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آپس کی دشمنیاں ختم کرنے کیلئے لوگوں میں صلح کرائیں کیونکہ دشمنیاں علاقے کی ترقی اور امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلے خت کرنا اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ہے اور کھلی کچہریوں میں عوامی کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی جائیگی اس پر فوری عمل بھی کیا جائیگا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ڈمیل کے ناظم فدامحمد خان نے کہا کہ تحصیل ڈومیل میں کوئی غنڈہ ٹیکس نہیں لیا جارہا ہے بلکہ صوبائی حکومت اور کونسل کی جانب سے قرارداد کی روشنہ میں منظورکردہ سروسز ٹیکس لیا جاہرہا ہے تاکہ ٹی ایم اے ڈومیل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے کھلی کچہری سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل زعفران وزیر، ڈسٹرکٹ کونسل ممبر حضرت عرف امیر،تحصیل ممبر امتیاز وزیر،سابقہ تحصیل ممبر اسرار خان،نجیب خان وزیر،ملک رحمت اللہ خان،انجینئر جہانگیر خان،نور دراز خان،گل راؤف خان،ملک لیاقت علی خان،ڈاکٹر گل سردار خان،ناظم سید عالم خان ودیگر مقررین نے ڈی پی او بنوں سے منشیات فروشوں،موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں،زمینوں کے انتقالات میں مشکلات پیدا کرنے والوں،ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور عوام کو تھانوں میں عزت نہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ واپڈا بقایاجات کی ادائیگی کیلئے چھاپوں کے دوران عوام سے بجلی ٹرانسفارمر لیجانے کے بجائے عوام کیلئے فوری بجلی میٹر لگانے کا مطالبہ کیا اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھاپوں کے دوران پولیس کی موجودگی لازمی بنانے اوراٹھایا گیا لائسنس یافتہ اسلحہ واپس دلانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا جبکہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے دوران گھر کے دیگر افراد اور لائسنس یافتہ اسلحہ نہ اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں