lلنک روڈ پر ڈمپر اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم،دو بھائی کزن سمیت جاںبحق،4 زخمی

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں لنک روڈ پرٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق لنک روڈ پر خرگئی ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چنگ چی رکشہ میں تصادم ہواجس کینتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور رکشے میں سوار افراد صابر اللہ ولد اسماعیل سکنہ حسنی درا شاہ،ان کے بھائی ظاہر اللہ اور آیاز ولد ریاض سکنہ کوٹی سادات موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عبداللہ ولد اسماعیل اور جہان بری زوجہ اسماعیل ،واجد ولد اسماعیل سکنہ گلاخیل سکندر خیل اور فواد ولد سفید اللہ سکنہ کوٹی سادات زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کے بچے کی عمریں 13,15,16سال بتائی جارہی ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد کیلئے کے جی این ہسپتال ٹاؤن شپ بنوں منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں مکمل طور پر مسخ ہوچکی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی والدہ اور بھائی بھی حادثے میں زخمی ہوگئے یعنی جاں بحق اور زخمی ہونے والے چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیو بھی شامل ہے جبکہ ڈمپر کے ڈرائیورنامعلوم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے دو بھائی یتیم تھے جن کی پرورش ویلج ناظم کوٹی سادات انعام اللہ خان کررہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی والدہ اور ایک بھائی زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والے بچے یتیم ہیں اور ان کی کفالت کو کائی ذریعہ نہیں ہے جبکہ تیسرے جاں بحق ہونے والے ان کے چچازاد ہیں لہذا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور تمام متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے یتیم بچوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کریں اور زخمیوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں کیونکہ پہلے بھی ان کی پرورش ہم کررہے تھے کوئی اور ذریعہ نہیں تھا اب توان کے بھائی اور ماں کی دنیا ہی اجڑ گئی۔